پیرس(عمیر بیگ)پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے قوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر دیا ہے ،مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں بے روزگاری تقریباً ختم ہو چکی ہے ،کرپشن کا خاتمہ اور تعمیروترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے ، انشاء اللہ بہت جلد پاکستان دنیا میں ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں ہو گا