پیرس(عمیر بیگ) مخالفین الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کر تے ہیں،مسلم لیگ ن ملکی ترقی کا سفر جا ری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آذاد کشمیر فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف کی جھوٹ پر مبنی سیاست سے لو گ تنگ آچکے ہیں، آئے روز عمران خان سڑکوں پر تماشہ لگا کر عوام کو گمراہ کر نے میں مصروف ہیں اور ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں۔