counter easy hit

مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،راجہ اشفاق

 Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے اقتدار کی مدت جبکہ پیپلز پارٹی باہر رہنے کی عدت پوری کرے گی،۔ عمران خان سیاست کے نوری نت ثابت ہو رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کا بلاول بے بی فلاسفر بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس کے صدر راجہ اشفاق نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت درست سمت میں کام کر رہی ہے اور اسے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو کسی سے ’’بھاشن‘‘ لینے کی ضرورت نہیں ہے