پیرس(عمیر بیگ)ملکی ترقی کا پہیہ جام کر نا عمران خان کے مشن کا بنیادی حصہ ہے،اپوزیشن ہرحال مذاکرات سے فرار چاہتی ہے ، عمران خان کی سیاست کا مقصد ملک کو بد امنی اور لاقانو نیت کا شکار بنا نا ہے ، ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے ہا تھوں کٹھ پتلی بن چکی ہے ، عمران خان کا ایک آف شور کمپنی کے اعتراف نے اْنکی پاک دامنی کا پول کھول دیا ،