پیرس(عمیر بیگ)چین او رپاکستان کی دوستی کو بھی عمران خان نے نشانہ بنایا ہے۔ عمران خان دعویٰ کر تے ہیں کہ وہ دوسری بڑی پارٹی ہیں اگر ہیں تو دل بھی بڑا کریں۔پنجاب آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے اس کے مسائل بھی زیادہ ہیں۔عمران خان کو پنجاب کی ترقی سے جیلس نہیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وز یر اعظم میاں نوازشر یف اور وز یر اعلیٰ میاں شہبا زشر یف کی کوششوں اور پالیسیوں سے بہت جلد پاکستان خوشحا ل اور ترقی یافتہ ملک کے رو پ میں سامنے آیا ہے۔حکومت ملک سے بے روزگار ی میں کمی اور پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔