پیرس (عمیر بیگ)ایٹمی دھماکوں سے ملکی وقار میں اضافہ ہوا ، وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی دباؤ کو خاطر میں نہ لا کر وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ملکی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں