پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی، ان خیالات کا اظہارراجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملا زمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ قابل تحسین ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ غریب عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ مزدور کی کم از کم تنخواہ میں ایک ہزار روپے اضافہ قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیا دت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔