پیرس(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن صرف سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ طرز عمل سے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگر عمران خان صرف وزیراعظم کے احتساب کے خواہشمند ہیں توا ن کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے کسی ایک شخص کو ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا،اپوزیشن میں نہ مانوں کی رٹ چھوڑ دے