پیرس(نمائندہ خصوصی)ترقی کے عمل کوجاری رہنا چاہیے اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے سے عوام میں مایوسی بڑھتی ہے اور ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل نہیں ہوپاتے اوراس کیوجہ سے لوگوں کا سیاستدانوں سے اعتماد اْٹھ جاتا ہے جوکوئی اچھا شگون نہیں ، ان خیالات کا اظہارراجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں روڑے اٹکانے کا روجھا ن ختم ہونا چاہیے اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں تمام جمہوری حکومتوں کواپنی کارکردگی کی بنیادپرعوام میں جانا چاہیے اس کا فیصلہ سڑکوں پر ہرگز نہیں بلکہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے خود کریں