پیرس(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نوازشریف اس وقت قوم کیلئے امید کی کرن ہیں ، اْن کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے وا لے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ، ان خیالات کا اظہارراجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی اور عوا م کی خوشحا لی ہے جس کے لئے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم دن رات کوشاں ہے،مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک بھر سے2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی