پیرس(نمائندہ خصوصی)جمہوریت کے خلاف پہلے بھی دھرنا دینے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اب بھی سازشی عناصر کو کچھ نہیں ملے گا سی پیک منصوبے کے خلاف جہاں عالمی سازشیں جاری ہیں وہاں ہی ملک میں بھی میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو ناکام بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں پوری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ان خیالات کا اظہا ر راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ تین سالوں کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کئی بڑے ملکی مسائل حل کیے ان کی بیماری پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی۔