پیرس(نمائندہ خصوصی)عمران خان اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ مسلم لیگ کی حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔جب بھی معاشی حوالہ سے کوئی قابل قدر اور مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو عمران خان اور طاہر القادری دھرنا سیاست شروع کر دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس راجہ اشفاق نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی بناء4 پر ہی پاکستان کو دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیا گیا ہے