counter easy hit

دہشت گردی کا خاتمہ حکومتی نصب العین ہے، راجہ اشفاق

 Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت نے نسل نو کو پر امن پاکستان اور روشن مستقبل دینے کا عزم کر رکھا ہے اور اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مخالفین کی کوئی بھی سازش یا منفی پروپیگنڈہ حکومت کے انقلابی منصوبوں کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتا۔ دہشت گردی کو جڑوں سے اْکھاڑنا اور وطن عزیز میں پائیدار امن کا قیام حکومت کا نصب العین ہے