counter easy hit

وزیراعظم معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہیں،راجہ اشفاق

Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نواز شریف پاکستان کو دفاع کیساتھ ساتھ معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کے لئے پرْعزم ہیں۔موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن اازاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لاہور کراچی موٹروے ، اقتصادی راہداری، تاپی گیس پائپ لائن اور گوادر پورٹ کے منصوبے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے۔