پیرس(نمائندہ خصوصی) نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ دھرنا پارٹی صرف اپنی باری نہ آنے کے خوف سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ عمران خان کو ایسے لوگ استعمال کر رہے ہیں جو کہ ہمیشہ حکومت میں رہے ہیں اور اب ان کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ ہے ،حکومت کو اپنا کام کرنے دیا جائے اور دھرنا پارٹی 2018ء کے انتخابات کا انتظار کرے۔