پیرس(نمائندہ خسوصی)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔آزادی کشمیر کیلئے حکومت ہمہ وقت کوشاں ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر یوں کو آزادی نصیب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات اس لحاظ سے اہم ہیں اس میں ملک کی تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں لیکن مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلاسکتی ہے۔ن لیگ ہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔