پیرس(نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ کا کلین سویپ کشمیری عوام کی طرف سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کامیاب کشمیر پالیسی کی حمایت ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے سے تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو گا، کشمیریوں کا استحصال کرنے والوں کا عوام نے دھڑن تختہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت نے کرپشن کی نئی تاریخ رقم کی تھی ا سی لئے عوام نے پی پی کو مسترد کر دیا ہے ، تحریک انصاف کو کشمیر انتخابات میں ناکامی پر نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے