میرے قائدین جناب قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ مبارک
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان مسلم لیگن فرانس کے صدر جناب راجہ محمد اشفاق نے قائد اعظم محمد علی جناح اور جناب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب کے جنم دن کی تقریب میں قائدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نہائت اہم دن ہے 1916میں جناب محترم قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2016 میں جناب میاں محمد نواز شریف اس جماعت کے روح رواں ہیں۔ اور دونوں قائدین کا جنم دن یکجا ہونا قدرت کی نشانیوں کا مظہر ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کو دوسرا نجات دہندہ مل گیا ہے