counter easy hit

پانامہ لیکس ملکی معیشت کیخلاف سازش ہے ،راجہ اشفاق

Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(عمیر بیگ)حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ‘ وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اولیت دی ہے اور بلاتفریق عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے متعدد اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ دہشت گردی‘ انتہاء پسندی کا کسی ملک اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ بے گناہ انسانیت کا قتل کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ پانامہ لیکس پاکستانی معیشت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ ملک دشمن پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے۔