پیرس(ایس ایم حسنین)صدر پاکستان مسلم لیگ فرانس راجہ اشفاق نے پی پی 7کے نتیجے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شیر کو ہمیشہ سرخرو کیا ہے ۔الحمد للہ وزیر اعظم اقوام متحدہ میں کامیاب سفارتکاری کے بعد ٹیکسلاپی پی 7 میں بھی سرخ رو ہوئےہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے جناب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، محترمہ مریم نوازصاحبہ ، جناب چوہدری نثار علی خان اور ملک فاروق سمیت تمام ورکرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی
انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین اپنے ہر حربے میں ناکام رہیں گے وہ ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں جس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔