counter easy hit

مخالفین منفی پروپیگنڈہ سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،راجہ اشفاق

 Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(عمیر بیگ)مخالفین منفی پروپیگنڈہ سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ، الزامات لگانے والے در اصل حکومت کی اعلیٰ کارکردگی سے خوفزدہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کمشمیرفرانس نے نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہآ تین سال گزرنے کے باوجود حکومت کا کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہ آنا حکومت کی گڈ گورنس، میرٹ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عمران خان اور دوسری سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ، باشعور عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نکال کر معاشی اور اقتصادی چور پر مستحکم کرنے کے مشن پر کامیابی سے رواں دواں ہیں اور یہی صوتحال مخالفین کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے ،