سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنما راجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان سے محبت کر نے والوں کا گلدستہ ہے اس کے قائدین اور کارکنوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیاہے اور ہمارا ماٹو ہے کہ پاکستان ہے تو ہم دنیا میں باوقار ہیں اس کی ترقی میں ہماری خوشحالی کا پیغام ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی ترقی کے لیے کام کرنے والی سیاسی جماعتوں میں ن لیگ کا نام سر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں اور مسلم لیگ ن کی کی کارکردگی کو سامنے رکھا جائے توفرق واضح ہے جس کی وجہ سے ہمارا دعوہ ہے کہ مخالفین کے پاس باتوں کے سوا عوام کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں، میاں برادران قابل شخصیات کا نام ہے اورانشااللہ مسلم لیگ ن کے موجودہ دور میں ترقی کی منزل حاصل کرلے گا