counter easy hit

حکومت وقت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے ،راجہ اعجاز محمو د

 Raja Ejaz Mehmood

Raja Ejaz Mehmood

سرائے عالمگیر(مرزا محمد وسیم بیگ ) انگلینڈ میں مقیم پاکستانی نثراد، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راجہ اعجاز محمو د آدھی آف پوران نے کہا ہے کہ حکومت وقت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے چونکہ قومیں علم کی روشنی سے پروان چڑھتی ہیں جبکہ پاکستان میں طبقاتی نظام تعلیم نے علم کی روشنی کو اشرافیہ تک محدود کر رکھا ہے۔ میٹرو بس سروس اور اوورنج ٹرین جیسے منصوبہ جات سے کمیشن اور کرپشن کے تاریخی باب تو رقم کیے جا سکتے ہیں لیکن قوم کو حقیقی ریلیفنہیں دیا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس ناک امریہ ہے کہ گزشتہ 68 سالوں سے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے چونکہ دنیا کے کسی ملک میں ہمارے سبز ہلالی پاسپورٹ کی قدر نہیں ہے بلکہ اسلامی ممالک بھی ہماری توقیر کرنے کو تیار نہ ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری ہمارے راہنماؤں پر عائد ہوتی ہے۔ اعجاز محمود نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی جائیدادوں اور بیرونی بینک بیلنس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مک مکا کی پالیسی کے باعث احتسابی عمل کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ جبکہ عوام بنیادی ضروریات زندگی جن میں پینے کا صاف پانی اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں کو ترس رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گاکیونکہ عوام اور ان ملک دشمنوں کو کڑے احتسابی عمل کے ذریعے ان کرپٹ حکمرانوں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنا ہو گا۔ اعجاز محمود کا کہنا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے لیکن ماضی کے حکمرانوں نے اس کو محض اپنی ہوس اقتدار کے لئے استعمال کیا ہے ،اب ہمیں عمران خان جیسے ایماندار اور باجراٗت راہنماء کی ضرورت تھی جو اللہ کریم نے ہمیں عطا فرمادیا ہے،ہمیں چاہےئے کہ ہم ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ وطن عزیز کا تشخص اجاگر ہو اور ہم اقوام عالم میں باعزت مقام حاصل کر سکیں اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے