فاروق حیدر کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے وفاقی رہنما اور آزاد کشمیر سے نومنتخب ارکان شریک ہوئے
مظفر آباد (یس اپردو) نوازشریف نے فاروق حیدر کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد کر دیا ہے ۔
فاروق حیدر کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے وفاقی رہنما اور آزاد کشمیر سے نومنتخب ارکان شریک ہوئے ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے لئے راجا فاروق حیدر کو بطور وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔اس موقع پروزیر اعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اپنے بھائیوں کے حق خودارادیت کا معاملہ ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا ۔نوازشریف نے یدایت کی آزاد کشمیر کی نئی حکومت اداروں کو مضبوط اور کرپشن سے پاک نظام بنائے ۔ ایک ایماندار اور قابل کابینہ تشکیل دی جائے ۔ آزادکشمیر میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، مسلم لیگ ن کی حکومت وہاں سڑکوں کا جال بچھائے گی ۔