گجرت (علی بھٹی سے)ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس چیئرمین فوڈز کمیٹی راجہ اعجازاحمد نے کہا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی چیمبر آف کامرس کی جانب سے صنعتی نمائش کا انعقاد ہورہا ہے ، جس سے شہریوں کو ایک بہترین تفریح مہیا ہوگی ، گزشہ سالوں کی طرح امسال بھی نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے سے بہتر اقدامات کئے جائیں گے۔ شاہین گروپ گجرات کی انڈسٹری اور مصنوعات کو عالمی سطح پر پہچان دینے کے لئے گجرات چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ چھٹی سالانہ صنعتی نمائش میں مقامی و قومی مصنوعات کے علاوہ وزیٹرز کو تفریح اور فوڈ کورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انشاء اللہ شاہین گروپ کے ویژن کے مطابق صدر میاں محمد اعجاز کی قیادت میں اس سال بھی بزنس فیسٹیول 2016 ء تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر اور شاہین گروپ نے ہمیشہ صنعتکاروں ، تاجروں ،پاٹری ، فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن ، سرامکس ایسوسی ایشن اور عام شہریوں کے تحفظ اور ریلیف اور حقوق کے لیے بے پناہ اقدامات اٹھائے انشاء اللہ گجرات چیمبر آف کامرس کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کے لیے ، گجرات کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کے لیے گجرات چیمبر آف کامرس اپنا کردارادا کرتا رہے گا