سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) راجہ کامران حنیف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ لیبر سیٹ پر تاجر نمائندے کی نامزدگی اور تاجر راہنماوں کی حمایت نے ثابت کیاہے کہ انجمن تاجران میں کے بعض راہنماتاجروں کے حقوق کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں لیبر سیٹ پر تاجر برادری کے ممبر کی نامزدگی کرنے والوں کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران بنانے کا مقصد تاجروں کے حقوق کا دفاع کرناتھا اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور اپنے حقوق کے ساتھ دوسروں کاحق تسلیم کریں تاکہ الیکشن کے بعد بہتر انداز میں عوام کی خدمت کی جا سکے