وزیر اعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب میں جو جھوٹ سچ بولا اب وہ پارلیمنٹ کے ریکارڈ کا حصہ ہے اور اسے کوئی نہیں جھٹلا سکتا، راجہ ایم عجب خان
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان تحریک انصاف فرانس کی ایڈووکیٹ کونسل کے چیئرمین راجہ ایم عجب خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کو کم از کم جس پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اس کے وقار کا تحفظ کرنا چاہییے۔ وزیر اعظم نے جو جھوٹ سچ بولا اب وہ ریکارڈ کا حصہ ہے اور اخباری یا دفتری نہیں پارلیمنٹ کے ریکارڈ کا حصہ ہے اور اسے بطور ثبوت جھٹلانا قوم کی اجتماعی غیرت و حمیت کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔