مسلم لیگ ق کا دورہ پاکستان کا سنہرا ترین دور تھا ، پالیسیوں پر دوبارہ عملدرآمد کر کےکابینہ کی کارکردگی کو بہترین کیا جاسکتا ہے، راجہ مظہر ذمہ واریہ
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما اورممتاز بزنس مین راجہ مظہر ذمہ واریہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا دورپاکستان کا سنہرا ترین دور تھا ۔ آج بھی اس بات کی ضرورت بہت شدت سے محسوس کی جاتی ہے کہ جس طرح مسلم لیگ ق نے مقامی حکومتوں کا نظام وضع کیا اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے اس سے بہتر نظام اور نتائج کوئی نہیں دے سکا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مسلم لیگ ق کے وزرا کو آگے لائیں اور پنجاب بچانے کیلئے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنائیں تاکہ حکومت وہ نتائج دے سکے جس کی عوام پاکستان اس سے توقع کر رہے ہیں ۔