counter easy hit

بائیس کروڑ لوگوں کے ملک پاکستان میں نہ کہیں حکومت نظر آ رہی ہے اور نہ ہی وزیر خزانہ کا وجود پایا جا رہا ہے، حکومتی مقدمات کی سست روی جبکہ اپوزیشن کو سزائوں سے بدنیتی واضح ہے، راجہ ماجد

بائیس کروڑ لوگوں کے ملک پاکستان میں نہ کہیں حکومت نظر آ رہی ہے اور نہ ہی وزیر خزانہ کا وجود پایا جا رہا ہے، حکومتی مقدمات کی سست روی جبکہ اپوزیشن کو سزائوں سے بدنیتی واضح ہے، راجہ ماجد

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے نائب صدر راجہ ماجد نے کہا ہے کہ  ڈالر کی اُڑان نے حکومتی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا ہے ،بائیس کروڑ لوگوں کے ملک پاکستان میں نہ کہیں حکومت نظر آ رہی ہے اور نہ ہی وزیر خزانہ کا وجود پایا جا رہا ہے،ملک کو بے رحم موجوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ حکومت کو معیشت کی سدھ بدھ ہے نہ کاروبار کے سمجھ بوجھ۔۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سزائیں پہلے اور مقدمات بعد میں چلائے جا رہے ہیں جبکہ حکومت کے وزرا اور علیمہ خان کا کیس انتہائی سست روی کا شکار ہے اس سے حکومت اور اداروں کی ملی بھگت اور بدنیتی عیاں ہوچکی ہے۔

RAJA MAJID, VICE, PRESIDENT, PMLN, FRANCE