حکومت نے بد ترین مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی، راجہ ماجد
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے نائب صدر راجہ ماجد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بد ترین مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اب عوام کسی چیز کے مہنگی ہونے پر نہیں بلکہ اگر کہیں سے سستی مل رہے تو حیران ہوتے ہیں ۔ موجودہ حکومت نے چور بازاری، نااہلی اور مفاد پرستوں کو نوازنے کی پالیسی بنارکھی ہے جس سے عوام کا بھرکس نکل چکا ہے۔