پیرس(نمائندہ خصوصی)صنعتیں بند اور کاروبار ٹھپ ‘ مزدور بیروزگار ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبو ر ہو چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف مک مکا کرنے والی جماعتوں کے چنگل سے عوام کو آزاد کرانا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس راجہ مظہر ذمہ واریہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں انڈسٹری کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے مزدور بے روزگار ہو کر خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کا جنازہ نکا ل دیا ہے۔دھاندلی کی پیداوار موجودہ حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران نے الیکشن عوام سے کئے جانے والے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔