counter easy hit

چیف جسٹس کے بیٹے کااغواء بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے :راجہ مظہر ذمہ واریہ

Raja Mazhar

Raja Mazhar

پیرس(نمائندہ خصوصی)سندھ میں چیف جسٹس کے بیٹے کااغواء بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے امن کا قیام ضروری ہے مگر حکمران ملکی ترقی وخوشحالی اور قیام امن میں رکاوٹ بن چکے ہیں ناقص پالیسیوں اور بیڈ گورننس کے باعث ملک بھر کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار راجہ مظہر ذمہ واریہ سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اغواء او ر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے معاشرے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے حکومت جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے حکمرانوں کی سیاسی مداریوں سے قوم اکتاچکی ہے