پیرس(نمائندہ خصوصی)کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کی کارروائیوں کو قانونی جواز فراہم کرنا ضروری تقاضہ ہے۔اس میں بلاجواز تاخیر سے نہ صرف سول آرمڈ فورسز کے جذبے اور کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہونگے بلکہ آپریشن میں ملنے والی اب تک کی کامیابیاں بھی متاثر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار راجہ مظہر ذمہ واریہ سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رینجرز کی موجودگی سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جسکا اعتراف صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے بھی کیا ہے۔ امن و امان کی اس صورتحال کو قائم رکھنے اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے رینجرز آپریشن کے راستے کی رکاوٹوں کو دور کرنا وفاق اور صوبے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔