پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت کی انرجی پالیسی فیل ہو چکی ہے 4سال میں عوام پر ٹیکس لگا کر اربوں روپے ضائع کئے گئے مگر بجلی کی پیداوار نہ بڑھائی جاسکی ، عوا م کو اندھیروں کا تحفہ دیا گیا ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ظالمانہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور بجلی کے ساتھ گیس بھی بند کر دی جاتی ہے اس کے باوجود وزیر اسمبلی میں کھڑے ہو کر جھوٹے حقائق پیش کر تے ہیں کہ سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی قیامت خیز گرمی اور مشکلات میں پسے عوام جلد حکمرانوں کا محاسبہ کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ سستے رمضان بازاروں کے نام پر بھی عوام سے بھونڈا مذاق کیا جا رہا ہے بہت جلد اس فریب کا بھی پول کھولیں گے