لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجا امتیاز، راجا توصیف کیانی کو آرڈینیٹر یوتھ، راجا ضاروب صدر لیوٹن ن لیگ آزاد کشمیر، راجا اعجازرہنما ن لیگ آزاد کشمیر وٹفورڈبرطانیہ، راجا اینڈی اور راجا انصر کی جانب سے برطانیہ کے شہر لیوٹن میں راجا مظہر اقبال کے اعزاز میں استقبالیہ افطار ڈنر و اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
اجلاس کے مہمان خصوصی راجا مظہر اقبال فرزند ٹکٹ ہولڈر حلقہ ٤ چڑھوئی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ، صدارت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجا زبیر اقبال کیانی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض راجا شکیل نے سرانجام دئے۔ اجلاس میں انتہائی شارٹ نوٹس پر برطانیہ کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنان و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
خطاب : اجلاس میں خطاب کے دوران راجا امتیاز ، زبیر اقبال کیانی ، راجا مظہر اقبال ، راجا سکندر سنیاہ سابقہ امیدوار اسمبلی ، کونسلر ایوب ، کونسلر راجا اسلم ، راجا توصیف کیانی راجا انصر و دیگر رہنماؤں نے حلقہ ٤ چڑھوئی کے سیاسی حالات پر نظر ڈالی ۔ مقررین نے کہا کے ہم بخوبی حلقہ ٤ چڑھوئی کے سیاسی اور معاشی حالات سے با خبر ہیں جو عوام پر بھی عیاں ہے پیپلز پارٹی کے نمائندہ یاسین نے جو گل کھلائے عوام بخوبی جانتی ہے یاسین نے چڑھوئی کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھاہوا ہے۔
عوام کے مفادات سے کسی قسم کی کوئی غرض نہیں چڑھوئی کی عوام یاسین کے ڈسے ہوئے ہیں عوام کو دھوکہ دے کر پھر یہ کس ڈھٹائی کے ساتھ الیکشن کے دوران ووٹ مانگنے آ جاتا ہے اور سادا لوح عوام ہر بار ان کے دھوکا میں آجاتی ہے لیکن اب حالات ویسے نہیں رہینگے ۔ ہم میں سے ہر ایک بلکہ چڑھوئی کا ہر فرد چڑھوئی کا وارث ہے اور ان راہزنوں کی جانب سے جو چڑھوئی کی سیاسی کرسی پر براجمان ہیں سے چڑھوئی کی بربادی میں مزید اضافہ نہیںہوتے دیکھ سکتے ۔ جو حالات اس پچھلے عرصہ میں چڑھوئی کی عوام نے دیکھے ان کے دکھوں کا ماداوا کرنا ہم سب پر فرض ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے راجا اقبال پر اعتماد کا اظہار کر کہ حلقہ کو جو عزت بخشی ہمسب کو مل کر اس کا حق ادا کرنا ہوگا اور اور پارٹی کے لئے ڈور ٹو ڈور کمپین کا جو سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس میں ہنگامی بنیادوں پر تیز ترین کرنا ہوگا۔
ٹکٹ کسی ایک ہی کو ملنا ہوتا ہے اور ہم نے اس بات کا بارہا ذکر کیا ہے کہ جس بھی شخصیت کو پارٹی منتخب کرے گی ہم نے اس کا بھرپور ساتھ دینا ہے اگر راجا قبال کی جگہ کسی اور کو بھی ٹکٹ ملتا تو ہماری اولین ترجیح پارٹی کے نمائندہ کی سپورٹ کر کے کامیابی دلانہ ہوتی خواہ وہ کوئی بھی ہوتا۔
لیکن اب ٹکٹ کا فیصلہ آ جانے کے بعد پارٹی کے ساتھ مخلص رہتے ہوئے ہم سب کو متحد ہو کر ان یاسین مافیہ اور اس کے حواری سیاسی رہنماؤںکے لبادے میں چھپے ڈکیتوں کو بے نقاب کرنا اور چڑھوئی کی عوام کے ساتھ مل کر ان ظالم اور جابر اور کرپٹ مافیہ کی نا انصافیوں کے خلاف کر ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور چڑھوئی کی عوام کے چہروں سے دکھ اور اخوف کو مٹانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
مقررین نے کہا کہ چڑھوئی کی عوام ہمیں جب اور جہاں پکارے گی ہمیں ہمیشہ اگلی صفوں میں پائیگی ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر عوام کے مفادات کو نظرانداز کر دیتے ہیں وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک ہو کر بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کے نمائندہ راجا اقبال کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہماری ان تمام دوستوں سے بھی گزارش ہے کے اپنے مفادات کے بالائے طاق رکھتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے راجا اقبال کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر باشعور سیاسی رہنما ہونے کا ثبوت دیں اور عوام علاقہ کو کرپٹ مافیہ سے جان چھڑانے میں اپنا کردار ادا کریں۔