پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فرانس کے سینئر راہنما راجہ مظہر ذمہ واریا نے کہا ہے کہ چوہدری برادران پنجاب کی جان ہیں اورعمران خان کیساتھ ان کاہاتھ ملانا صوبہ پنجاب کیلئے نہائت مفید ثابت ہوگا، ایک دفعہ پھر ثابت ہوگیا کہ چوہدری برادران پاکستان کی سیاست کی سرخیل ہیں اور ان کی سیاست کا پاکستان میں کوئی متبادل نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم (ق) کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی سے مل کر پنجاب کا سیاسی مورچہ سنبھالنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں، اور صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات کے علارہ سیاسی اور برادری دھڑے بندیوں کے حوالے سے تحریک انصاف کیلئے بہت بڑا سہارا ثابت ہونگے۔
پنجاب کے محاذ پر وزارت اعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کی برتری کے بعد قائد ایوان کا فیصلہ تو نہ ہو سکا البتہ پنجاب اسمبلی کی سپیکر شپ کیلئے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا نام آنے پر مسلم لیگ ن کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے