حکمرانوں نے جھوٹ کے عالمی ریکارڈ قائم کیے ، پہلے کہا آپکا نمائندہ جھوٹا نہیں ہوسکتا اور اب جھوٹ بولنے پر نااہل نہیں ہوسکتا، راجہ مظر ذمہ واریہ
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئرراہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے جھوٹ پر جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے اور ان کے بے نقاب ہونے پر بھی اور جھوٹ باندھے ہیں ۔ جبکہ جھوٹ کھلنے پر کہتے ہیں جھوٹ بولنے سے نااہل نہیں کیا جاسکتا، ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ، وہ دن دور نہیں جب حکمران مکافات عمل کا شکار ہونگے اور یہی عدالتیں ان کے کرتوتوں کی سخت سے سخت سزاسنائیں گی۔
آج جو بھی ڈھیل حکمرانوں کو مل رہی ہے وہ اقتدار کی وجہ سے اور بے ضمیر لوگوں کو خرید کر اپنی سزا ٹالنے کو بھونڈی کوششیں کرنے کی وجہ سے ہے۔