پنجاب اسمبلی کے بد تمیز لاڈلوں کو اسپیکر جناب پرویز الہی کا سبق مدتوں یاد رہیگا، راجہ مظہر ذمہ واریہ
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے پنجاب اسمبلی میں طوفان بد تمیزی مچانے والے لاڈلے سیاستدانوں کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان بد تمیز لاڈلوں کو سپیکر جناب چوہدری پرویز الہی کا پڑھایا سبق مدتوں یاد رہیگا۔
پنجاب کو ترقی کرتا دیکھ کر پنجاب اور لاہور کے ٹھیکیداروں کو کچھ ہضم نہیں ہورہا۔ جناب چوہدری پرویز الہی پنجاب میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا چکے ہیں۔ ان کے سامنے احتجاج اور اس قسم کے دوسری شعبدہ بازی کبھی کارگر نہیں ہوگی۔ حمزہ شہباز اور اس کے حواریوں کو میچور سیاست سیکھنا ہوگی اس کیلئے سپیکر جناب چوہدری پرویز الہی بہترین استاد ثابت ہونگے اور ضرورت پڑنے پر ان کو مرغا بھی بنا سکتے ہیں