پیرس، جہلم(نمائیندہ خصوصی سے ) فرانس میں مقیم صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمن کی ہمشیرہ کی وفات پرفرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیت راجہ مظہر ذمہ واریہ نے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ رنج وغم کی اس گھڑی میں صاحبزادہ عتیق الرحمن کے ساتھ ہیں ۔ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ الہی آمین