پیرس (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر ترین راہنما اور ہمالیہ ریسٹورنٹ فرانس کے مالک راجہ مظہر ذمہ واریہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کےکرم سےچوہدری پرویز الٰہی 201 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔ چوہدری پرویز الہی پنجاب کے اصلی شیر ہیں جنہوں نے پنجاب کو ایشین ٹائیگر صحیح معنوں میں بنانے کی بنیاد رکھی۔
بنیادی حکومتوں کا نظام بنایا اور انتہائی کامیابی سے چلایا آج تک پاکستان کی کوئی حکومت چوہدری برادران کے پانچ سال جتنی ترقی نہیں لاسکی۔ انشااللہ چوہدری برادران اور تحریک انصاف کا اشتراک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگا۔. ہم اس موقع پر تحریک انصاف کا دل کی اتہاہ گہرایوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم ن لیگ کے ان ممبران کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے آج پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دیا۔