صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی صحتیابی اوردوبارہ عملی سیاست میں متحرک کردارخوش آئند اورحکومتی کامیابی کی ضمانت ہے، راجہ مظہر ذمہ واریہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے مرکزی راہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جیسا زیرک سیاستدان پاکستانی سیاست کے ماتھے کا جھومر ہے ان کو اللہ تعالیٰ نے مکمل طور پر صحتیابی عطا کی ہے ان کے علالت کے دنوں میں پاکستانی سیاست ایک جمود کا شکار رہی۔الحمد للہ مکمل صحتیابی کے بعد انہوں نے عملی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کا متحرک کردار مرکزی اورصوبائی دونوں حکومتوں کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ ان جیسی مفاہمت اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی سیاسی دانش اور کسی سیاست دان میں نہیں دیکھی گئی ۔ انشااللہ مسئلہ کشمیر سمیت حکومت کے تمام اقدامات میں چوہدری شجاعت حسین صاحب کی مشاورت سے نئی جان پیدا ہوگی۔