مسلم لیگ ق فرانس کے مرکزی راہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ کا پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما ابرارکیانی کی والدہ کی وفات پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہار اوردرجات کی بلندی کیلئے دعامغفرت
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرارکیانی کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں۔ ان کی نماز جنازہ اآج شام چھ بجے ان کے آبائی گائوں ڈھوک دل محمد پاکستان میں ادا کی جائیگی۔
مسلم لیگ ق فرانس کے مرکزی راہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے ان کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔
اللہ تعالیٰ ابرارکیانی کی والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اورجناب ابرارکیانی اور ان کے خاندان کو صبرواستقامات عطا فرمائیں۔ آمین