سرائے عالمگیر( صغیر راٹھور) راجہ شفاعت حسین ایڈووکیٹ کو بھلوال اورپٹی لنک روڈ کے لیے راستہ فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تفصیل کے مطابق سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی منڈی بھلوال راجہ محمد آصف،راجہ سلیم اخترUK،راجہ خادم حسین ،راجہ اعجاز احمد ،راجہ مبارک علی ،راجہ آصف محمود UKراجہ لیاقت پٹی ،کونسلر راجہ رشید احمد ،راجہ فیاض احمد ،راجہ یاسر محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ ممتاز قانون دان راجہ شفاعت حسین ایڈووکیٹ نے بھلوال ،پٹی لنک روڈ کے لیے راستہ دے کر احسن اقدام کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ شفاعت حسین ایڈووکیٹ نے یہ عظیم کارنامہ سر انجام دے کر اہلیان بھلوال ،پٹی کی عوام کے دل جیت لیے ہیں اور انہوں نے یہ بہترین عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ممنون ہیں ۔