سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سانحہ چارسدہ اسلام دشمن طاقتوں کی زیرسایہ جہنمی کتوں کی کاروائی ہے،تعلیمی اداروں کو دہشتگردی کا نشانی بنانے والوں اور ان کے حمایتیوں کو نشان عبرت بنایاجائیان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے اہم راہنماوں راجہ محمد اسلم ، چوہدری تنویر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے کہ اس نے ہر مشکل گھڑی میں دفاع پاکستان کی جنگ لڑ کر ملک و قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے دزمن سامنے آنے کی بجائے جہنمی کتوں کے ذریعے سانحہ پشاور کے بعد چارسدہ میں منفی کاروائیوں سے قوم کو تقسیم اور خوفزدہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہاہے پم دشمن کو پیغام دیتے ہیں کہ اوچھی حرکتوں سے باز آجائے عوام پاک فوج کے ساتھ ہے کوئی بھی غلطی دشمن کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے انہوں نے کہاکہ ہم سانحی چارسدہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعاگوہیں اللہ پاک زخمی ہونے والوں کو جلد صحت عطا فرمائیں۔