سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کا ماضی گواہ ہے کہ میاں برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیاایٹمی دھماکے ہوں یا اقتصادی راہداری کامنصوبہ میاں برادران نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے ہٹ کر قومی مفاد سامنے رکھ کر فیصلے کیے ہیں عوام مطمین رہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنماراجہ محمد اسلم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور افواج پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے نقطے پر متفیق ہیں پاک افواج ملی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے دشمن کو ماضی کی طرح ناکامی ہوگی انہوں نے کہاکہ آج پاک فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر چکی ہے دہشتگرد بھاگنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ میاں برادران کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ملکی ترقی کا پہیہ چل چکا ہے اب مخالفین اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان اور عوام کی ترقی پر کامل یقین رکھتے ہیں انشااللہ پاکستان کی ترقی کی منزل قریب ہے اور عوام بہت جلد خوشحالی کا دور دیکھیں گے۔