سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن اور پاک فوج پاکستان کی ترقی اور شحالی کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں دشمن کی کوئی بھی ٖغلط حرکت اس کی آخری غلطی ہوگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ محمد اسلم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہ آج پاک فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر چکی ہے دہشتگرد عناصر ملک سے بھاگنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی کر پشن کے خلاف کاروائیوں سے کرپٹ لوگ بھی جائے پناہ تلاش کر رہے ہیں مگر اب کھائے ہوئے مال کا حساب دیے بغیر جان بچانا ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور میاں برادران کی قربانیاں رنگ لا چکی ہیں اب ملکی ترقی کا پہیہ چل چکا ہے مخالفین اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان اور عوام کی ترقی پر کامل یقین رکھتے ہیں