سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) جھوٹے وعدوں اور لارے لپے کی سیاست کا دور ختم ہوا، ایم این اے چوہدری عابد رضاکی زیرقیادت عوام کی بے لوث خدمت کر کے لوگوں کو اصلی اور نقلی سیاست کا فرق بتائیں گے ان خیالات کا اظہار راجہ کامران حنیف آف راجڑ کلاں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ نے ہمیشہ شرفا کی عزت کو مقدم رکھا جبکہ تھانے کچہری کی سیاست سے نفرت اور منفی عناصر کی حوصلہ شکنی ان کی پہچان ہے جس کی وجہ سے آج حلقہ کے عوام پرسکون زندگی گزار رہے عوام جانتے ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں کمیشن کھانے کی بجائے کام کی کوالٹی پر زور دیا جاتاہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کی بہتری کے لیے بہتر انداز میں خرچ ہوتو عوام یاد رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد ایم این اے چوہدری عابد رضانے این اے 107 میں عوام کی بے لوث خدمات کے ذریعے سیاسی انداز بدل دیے ہیں اور ہم اپنے قائد کی پیروی کرکے عوام کی بے لوث خدمت سے روکے ہوئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے نئے سرے سے سفر کا آغاز کریں گے۔