counter easy hit

پیرس، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتار حکومت نیب ملی بھگت کی بدترین مثال ہے، کل جمرود میں وزیراعظم نے اعلان کیا اور آج نیب نے عملدرآمد، چوہدری ندیم احمد

پیرس، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتار حکومت نیب ملی بھگت کی بدترین مثال ہے، کل جمرود میں وزیراعظم نے اعلان کیا اور آج نیب نے عملدرآمد، چوہدری ندیم احمد

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) گوجرخان کے سینئر راہنما اور چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے پیرس کے دورے کے دوران آج سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد افضال کے ہمراہ اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی اور ظہرانے کے بعد یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے گھر پر نیب ٹیم کے چھاپے اور کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتار حکومت نیب ملی بھگت کی بدترین مثال ہے، کل جمرود میں وزیراعظم نے اعلان کیا اور آج نیب نے عملدرآمد کردکھایا۔

ریاستی دہشتگردی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ عمران خان ہٹلر کا روپ دھار چکے ہیںا ور ساری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں، عمران خاں اپنی کارکردگی چھپانے کیلئے جان بوجھ کر ریاستی دہشت گردی پراترآئے ہیں تاکہ عوام کی نظریں ان کی ناقص پالیسیوں سے ہٹ سکیں،

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے کنٹینر پر چڑھ کر قانون کو للکارتے رہے،اب نیب کے ذریعے قانون کو ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں، مگر عوام بے وقوف نہیں ،سات ماہ میں سب کچھ سامنے آگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنی بیمار بیٹی کو چھوڑ کر واپس آئے اور نیب کے سامنے پیش ہوئے، یہ اس شخص کے ساتھ ہوا جو ہر پیشی پر آیا اور تعاون کیا، اگر انکوائری کے دوران کسی کو گرفتار کرنا ہے تو وزیراعظم کو گرفتار کریں، نیب نے پیشیوں کے دوران حمزہ شہباز کے سامنے منی لانڈرنگ کے ثبوت کیوں نہیں رکھے،

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک آمر کی حکومت ہے، کابینہ میں مشرف کی ٹیم ہے، عمران کی ذہنیت آمرانہ ہے، چیزوں کو متنازع بنایا جارہا ہے، نیب جو ذرائع میڈیا کو دیتا ہے وہ حمزہ شہباز کے بھی سامنے رکھے،  مہنگائی میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے،وزیراعظم عمران خان اس اضافہ کو فوری طور پر واپس لیں اور عوام پرمہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو فوری طور پر ختم کریں،انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں عوام کو جو تبدیلی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملی ہے عوام اس تبدیلی سے تنگ آ چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر غریب عوام کے خلاف ایک سازش ہے اور یہ غریب مکاؤ مہم ہے جن لوگوں نے تبدیلی کے نام پر موجودہ حکومت کو ووٹ دئیے تھے وہ حکومتی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں عوام کا حال بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے موجودہ اضافہ عوام پر ایٹم بم کی طرح گرا ہے جس نے عوام کی زندگیوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔

raja nadeem ahmed, chairman, UC, do bairan kalan, tehsil, kallar syedan, distt, gujar khan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website