counter easy hit

پیرس،خطہ پوٹھوہار کی معروف شخصیت چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمددورہ فرانس پر، مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما راجہ علی اصغر کا پرتکلف ظہرانے کا اہتمام 

پیرس،خطہ پوٹھوہار کی معروف شخصیت چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمددورہ فرانس پر، مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما راجہ علی اصغر کا پرتکلف ظہرانے کا اہتمام

پیرس(نمائندہ خصوصی)خطہ پوٹھوہار کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں،تحصیل کرسیداں ان دنوں پیرس اوربارسلونا کے دورہ پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں ملک افضال اور ملک انصر کی میزبانی میں ان کا دورہ جاری ہے ۔ اس دوران آج راجہ علی اصغر مرکزی راہنما مسلم لیگ ن فرانس نے ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا ۔

ظہرانے میں فرانس مسلم لیگ کے مرکزی راہنمائوں کے علاوہ ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت اور راجہ ندی احمد سے ملاقات کی۔

چیئرمین راجہ ندیم احمد  نے تمام شرکا سے تفصیلی ملاقات کی اور ظہرانہ کے بعد وہ موجودہ ملکی صورتحال پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے یس اردو نیوز سے بات چیت کی

ان کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن نے پچھلے پانچ سالوں میں کم وقت میں معاشی ترقی کی اعلیٰ مثال قائم کی جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ پاکستان جوتیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوچکا تھا ۔ آج حالات یہ ہیں کہ نئی حکومت آتے ہی بھاری قرضوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھاری ٹیکسوں، مہنگی بجلی، اشیائے ضروریہ کی گرانی سمیت انفراسٹرکچر منصوبوں کی عدم توجہی سے پریشان کر رہی ہے۔ عوام ذہنی مریض بن چکے ہی خود حکومت کے حامی بھی پریشان ہیں کہ وہ اس صورتحال پر ہنسیں یا روئیں۔

چیئرمین راجہ ندیم احمد سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی کے اعزاز میں راجہ علی اصغر نے پرتکلف ظہرانہ دیا ۔ظہرانہ کے بعد وہ موجودہ ملکی صورتحال پر اپنا اظہار خیال کر رہے تھے۔فرانس میں ان کے میزبان ملک افضال ہیں۔

Publiée par Qari Farooq Ahmmad sur Samedi 6 avril 2019

raja nadeem ahmed, chairman, UC, do bairan kalan, tehsil, kallar syedan, distt, gujar khan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website