counter easy hit

تحریک انصاف سیاسی حقیقت کا نام ہے،راجہ ندیم نواز

 Raja Nadeem Nawaz

Raja Nadeem Nawaz

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )یونین کونسل پوران کے چیرمین راجہ ندیم نواز نے یو سی پوران کے نو منتخب کونسلرز اور عمائدین علاقہ و پارٹی کارکنان سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل سرائے عالمگیر کے غیور عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ،انشاء اللہ تحریک انصاف ضلع و تحصیلوں کے چیرمینوں اور مخصوص نشستوں پر بھی اپ سیٹ کرے گی اور مسلم لیگ ن کی اجارہ داری ختم کر کے پی ٹی آئی کے امیدوار ہی بلدیاتی اداروں میں کلیدی عہدوں پر کامیاب ہونگے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سیاسی حقیقت کا نام ہے جبکہ مسلم لیگ ن اپنے اقتدار کے آخری ایام پورے کر رہی ہے قوم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے لئے عملی میدان میں اتر کر مسلم لیگ ن کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کومسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ انشااللہ قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت کرپٹ نظام کا خاتمہ کر دیں گے ۔